Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کو اذلان شاہ ٹورنمنٹ میں شرکت کی دعوت

پاکستان کو اذلان شاہ ٹورنمنٹ میں شرکت کی دعوت

لاہور ، 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان ہاکی ٹیم کو سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنمنٹ میں شرکت کا پروانہ مل گیا۔ دو سال تک دور رہنے والے پاکستانیوں کو منتظمین نے ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کرتے ہوئے ایونٹ میں شامل کر لیاہے ۔ اس طرح جاپان کو بھی شرکت کی اجازت مل گئی۔ اس سے قبل ٹورنمنٹ میں شریک ٹیموں میں میزبان ملائیشیا سمیت ہندوستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور ارجنٹائن شامل تھے۔ مزید دو ممالک کو شامل کرنے کے بعد اب تعداد 8 ہوگئی ہے۔ 2014 کے ایڈیشن میں پی ایچ ایف نے مالی مشکلات کے پیش نظر اپنی ٹیم ملائیشیا بھیجنے سے معذرت کر لی تھی۔ ملائیشیا میں یہ ٹورنمنٹ 1983 میں شروع ہوا اور ہر سال انعقاد ہوتا آیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT