Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / پاکستان کو اس کے یوم آزادی پر وزیراعظم مودی کی مبارکباد

پاکستان کو اس کے یوم آزادی پر وزیراعظم مودی کی مبارکباد

نئی دہلی ، 14 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج پاکستان کو اس کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی، حالانکہ پنجاب اور جموں و کشمیر میں حالیہ حملوں کے تناظر میں دونوں ملکوں کے درمیان سردمہری کی فضاء قائم ہے۔ مودی نے ٹوئٹ کیا: ’’پاکستان کے عوام کو اُن کے یوم آزادی پر مبارکبادیاں اور نیک تمنائیں۔‘‘ اُن کی مبارکبادی دونوں ملکوں کے درمیان گرداسپور اور ادھم پور میں دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں جاری کشیدگی و تناؤ کے ماحول میں سامنے آئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT