Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / پاکستان کو امریکہ کے AH-1Z وائپر ہیلی کاپٹرس کی فروخت

پاکستان کو امریکہ کے AH-1Z وائپر ہیلی کاپٹرس کی فروخت

واشنگٹن 5 اپریل سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نو AH-1Z وائپر لڑاکا ہیلی کاپٹرس مالیتی 17 کروڑ امریکی ڈالر پاکستان کو فروخت کرے گا۔ امریکہ کے محکمہ دفاع پنٹگان نے بیل ہیلی کاپٹر کا کنٹراکٹ پیداواری کمپنی کو دیا ہے تاکہ پاکستان کو ہیلی کاپٹرس حوالے کئے جائیں۔ بیرون ملک فوجی فروخت کے فنڈس میں اِن کی حاصل ہونے والی قیمت جمع کروائی جائے۔ محکمہ دفاع نے کل اپنے ایک بیان میں کہاکہ یہ کام فورٹ ورتھ اور امریلو (دونوں مقامات ٹیکساس میں ہوں) میں انجام پایا تھا اور توقع ہے کہ اِس کی تکمیل سپٹمبر 2018 ء میں ہوگی ۔
لندن، روم اور برلن میں حملوں کی دولت اسلامیہ کی دھمکی
لندن 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) خوفناک تنظیم دولت اسلامیہ نے دھمکی دی ہے کہ پیرس قتل عام جیسے دہشت گرد حملوں کی تازہ لہر لندن، برلن اور روم میں جلدہی دیکھی جائے گی۔ خون سرد کردینے والے ایک ویڈیو میں پارلیمنٹ اور ایفل ٹاور کے زمین دوز ہوجانے کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔ اِس ویڈیو پیغام کا نام ’’خبردار کرنے والا پیغام‘‘ رکھا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT