Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / پاکستان کو تمام دہشت گرد گروپس کیخلاف کارروائی کرنی چاہئے : امریکہ

پاکستان کو تمام دہشت گرد گروپس کیخلاف کارروائی کرنی چاہئے : امریکہ

واشنگٹن ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان سے خواہش کی ہیکہ وہ پاکستانی سرزمین پر سرگرم تمام دہشت گرد گروپس کے خلاف کارروائی کرے۔ البتہ سیاسی تجزیہ نگار ہمیشہ یہی کہتے ہیں کہ امریکہ کی پالیسی کبھی کبھی ناقابل فہم ہوجاتی ہے۔ کبھی تو بین الاقوامی پلیٹ فارمس سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کرنے پر امریکہ پاکستان کی زبردست ستائش کرتا ہے اور کبھی کبھی ایسا معلوم ہوتا ہیکہ پاکستان کے کسی بھی اقدام سے امریکہ مطمئن نہیں ہے اور شاید یہی وجہ ہیکہ وقتاً فوقتاً ایسے مطالبات ہوتے رہتے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت لشکرطیبہ کو سب سے زیادہ مستحکم گروپ تصور کیا جاتا ہے جبکہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک تازہ ترین کیبل میں یہ وِضاحت کی گئی ہیکہ پاکستان کی بدنام زمانہ جاسوس ایجنسی آئی ایس آئی اور حقانی نیٹ ورک کے درمیان زبردست سازباز ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ترجمان جان کربی نے کہا کہ ہم نے پاکستانی اعلیٰ حکام سے واضح طور پر کہہ دیا ہیکہ حقانی نیٹ ورک، القاعدہ اور لشکرطیبہ کے بشمول دیگر تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔ جان کربی نے کہا کہ خود حکومت پاکستان یہ بیانات کئی بار دے چکی ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا۔ چاہے اس کا ایجنڈہ کچھ بھی ہو اور وہ کسی سے بھی ملحقہ ہوں۔

TOPPOPULARRECENT