Friday , August 18 2017
Home / پاکستان / پاکستان کو دولت اسلامیہ کے خطرہ کا سامنا

پاکستان کو دولت اسلامیہ کے خطرہ کا سامنا

اسلام آباد ۔ 10 فبروری(سیاست ڈاٹ کام) ایک نایاب اعتراف میں پاکستان کے محکمہ سراغ رسانی کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کو دولت اسلامیہ کے بڑھتے ہوئے خطرہ کا سامنا ہے کیونکہ سینکڑوں پاکستانی دہشت گرد تنظیم میں شمولیت کیلئے شام منتقل ہوچکے ہیں۔ وہ سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے داخلی امور سے خطاب کررہے تھے۔ آفتاب سلطان آئی بی کے سربراہ نے توثیق کی کہ عسکریت پسندوں کے ساتھ شامل ہونے کیلئے شام منتقلی پاکستانیوں کا کوئی نیا رجحان نہیں ہے۔ مقامی ممنوعہ عسکریت پسند تحریک طالبان پاکستان، لشکرجھانگوی اور سپاہ صحابہ کے ارکان دولت اسلامیہ کیلئے ہمیشہ سے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عسکریت پسندی انحطاط پذیر ہے لیکن دولت اسلامیہ کے خطرہ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT