Thursday , August 17 2017
Home / پاکستان / پاکستان کو دہشت گردی سے بھاری نقصان

پاکستان کو دہشت گردی سے بھاری نقصان

القاعدہ کے 14 عسکریت پسند پولیس کارروائی میں ہلاک
اسلام آباد ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کو گذشتہ 5 سال کے دوران دہشت گردی سے 27 ارب امریکی ڈالر کا بھاری نقصان پہنچا ہے۔ پاکستان کے وزیرفینانس اسحاق ڈار نے پاکستانی سینٹ میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے اس کا انکشاف کیا۔ دریں اثناء پاکستانی پولیس کے ہاتھوں ایک سراغ رسانی اطلاع کی بناء پر القاعدہ کے 14 ارکان اور دیگر عسکریت پسندوں کو جو فائرنگ کے علحدہ علحدہ واقعات میں وسطی پاکستان میں ہلاک کردیا گیا۔ القاعدہ کے 8 کارکن اور دیگر عسکریت پسند شہر ملتان (پاکستانی پنجاب) کے قریب چہارشنبہ کے دن ہلاک کئے گئے۔ انسداد دہشت گردی محکمہ کے بیان کے بموجب ان کے کئی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیکن ان کا ڈیرہ غازی خان میں پتہ چلا لیا گیا۔ 6 عسکریت پسند پولیس اور فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 2010ء سے احمدی اقلیتی فرقہ کی عبادتگاہ پر پاکستان کے مشرقی شہر لاہور میں جو حملوں میں ملوث تھا، مبینہ طور پر اس حملہ میں 97 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ دیگر افراد فوج پر حملوں میں ملوث تھے۔

TOPPOPULARRECENT