Friday , June 23 2017
Home / دنیا / پاکستان کو دہشت گردی کا سرپرست قرار دینے امریکی سنیٹر کی سفارش

پاکستان کو دہشت گردی کا سرپرست قرار دینے امریکی سنیٹر کی سفارش

واشنگٹن ۔13 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )ایک امریکی سنیٹر نے ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا سرپرست ملک قرار دیا جائے ۔ اُس نے کہا کہ پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی دہشت گرد گروپس کی تائید کررہے ہیں ۔ ایوان کی سب کمیٹی برائے دہشت گردی کے صدرنشین نے گزشتہ ہفتہ کہا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کی سرپرست مملکت ہے جبکہ ایوان نمائندگان کا اجلاس ہورہا تھا ۔ سنیٹر نے وائیٹ ہاؤس سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد اس سلسلے میں قطعی فیصلہ کیا جائے ۔ وہ ایک بااثر ٹیکساس کا سنیٹر ہے اور خود بھی جج رہ چکا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT