Sunday , April 30 2017
Home / ہندوستان / پاکستان کو ’’دہشت گرد مملکت ‘‘قرار دینے کے بل کی تائید سے انکار

پاکستان کو ’’دہشت گرد مملکت ‘‘قرار دینے کے بل کی تائید سے انکار

نئی دہلی۔ 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک خانگی رکن کا بل آج پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا جس کے مطابق پاکستان کو دہشت گردی کا سرپرست ملک قرار دیا جانا تھا ، لیکن پارلیمنٹ میں حکومت نے اس کی مخالفت کی ۔ آزاد رکن پارلیمنٹ راجیو چندرا شیکھر نے یہ بل راجیہ سبھا میں پیش کیا تھا۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے راجیہ سبھا کی سیکریٹریٹ کو اطلاع دی کہ حکومت اس بل کی مخالف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے بین الاقوامی تعلقات ’’خطرہ‘‘ میں پڑ جائیں گے۔ یہ بل 3 فروری کو پیش کیا گیا تھا۔

 

کیرالا کی خاتون کو کویت میں چاقو زنی
نئی دہلی۔ 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کی متوطن گوپیکا شجی کمار کو کویت میں چاقو زنی کے ذریعہ زخمی کردیا گیا۔ وہ فی الحال پروانیا ہاسپٹل کویت سٹی میں زیرعلاج ہے۔ ہندوستانی سفارت خانہ نے عہدیداروں کے ساتھ یہ معاملہ اُٹھایا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT