Friday , July 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کو رواں برس سری لنکا کے دورہ کی امید

پاکستان کو رواں برس سری لنکا کے دورہ کی امید

کراچی۔ 30جون (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی کامیابی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو امید ہے کہ سری لنکائی ٹیم رواں سال کے آخر میں ٹیم ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ذرائع کے بموجب ممکنہ سیریز کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں لیکن اب تک کچھ حتمی ہے۔ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمارے سری لنکن ہم منصبوں نے سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے پر اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم نومبر یا دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے۔دوسری جانب سرکاری خبر رساں ایجنسی نے پی سی بی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچز ممکنہ طور پر صرف لاہور میں ہوں گے۔ میزبان ملک سری لنکن کرکٹ ٹیم کو ہائی پروفائل سیکیورٹی فراہم کرے گا اور یہ سیکیورٹی رواں سال پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل کھیلنے کے لیے لاہور آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی کے برابر ہوگی۔عہدیدار نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ ستمبر میں آئی سی سی کی ورلڈ الیون ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی، جس میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT