Sunday , July 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کو سری لنکا کے خلاف اعتماد سے میدان سنبھالنا ہو گا: اکرم

پاکستان کو سری لنکا کے خلاف اعتماد سے میدان سنبھالنا ہو گا: اکرم

کراچی ، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق کرکٹر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سری لنکا کے خلاف اعتماد سے میدان میں اترنا ہو گا۔ پاکستان کے پاس چمپینس ٹرافی میں کچھ کردکھانے کا موقع ہے، ورنہ افسوس رہے گا۔ انہوں نے پاکستان کو سنبھل کر کھیلنے کا مشورہ دیا جبکہ سرفراز کے حوالے سے اکرم نے کہا کہ سرفراز کو کپتانی میں وقت دینا چاہئے۔ سابق کپتان اکرم نے پاکستانی بلے بازوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انھیں اپنے شاٹ سلیکشن پر کام کرنا ہو گا۔
کرغزستان کیخلاف جیت سے ہندوستان کو فائدہ ہوگا : چھیتری
ممبئی ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے اسٹار اسٹرائکر سنیل چھیتری کا کہنا ہیکہ 13 جون کو مقررہ میچ میں کرغزستان کے خلاف جیت سے 2019ء ایشین کپ کیلئے ٹیم کے کوالیفائی ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ کوچ اسٹیفن کانسٹن ٹائن کی سرکردگی میں ہندوستان 7 میچ سے لگاتار جیت رہا ہے۔ سنیل نے اے آئی ایف ایف ایوارڈس نائیٹ کے موقع پر بات چیت میں کہا کہ ہم وطن میں جمہوریہ کرغزستان کے خلاف کسی بھی حال جیتنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ پسندیدہ ٹیم ہے اور انہیں تین پوائنٹس ضرور حاصل کرنے چاہئیں جس سے اے ایف سی ایشین کپ 2019ء کیلئے کوالیفائی ہونے ہندوستانی ٹیم کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ ہندوستان کی گذشتہ کامیابی نیپال کے خلاف انٹرنیشنل فرینڈلی میچ میں 2-0 سے درج ہوئی تھی۔ ساری نیشنل ٹیم کل رات ایوارڈس ایونٹ میں جمع تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT