Thursday , June 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کیلئے اعتماد ناگزیر:اکرم

پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کیلئے اعتماد ناگزیر:اکرم

کراچی ۔10جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق کپتان اور اپنے وقت کے بہترین سوئنگ بولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کو سری لنکا کیخلاف اعتماد کے ساتھ میدان سنبھالنا ہو گا۔ تب ہی ٹیم کو سیمی فائنل میں رسائی کے حوالے سے کامیابی مل سکے گی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے پاس چیمپئنز ٹرافی میں اب ’’کرو یا مرو‘‘کی صورت حال کے سوا کچھ بھی باقی نہیں رہا لہٰذا اب بہتر کارکردگی ہی اولین چیز ہونا چاہئے۔ انہوں نے پاکستانی ٹیم کو سنبھل کر کھیلنے کا مشورہ دیتے ہوئے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ کپتان سرفراز احمد کو اپنا آپ منوانے کیلئے کچھ وقت دینا چاہئے جبکہ پاکستانی بیٹسمین اپنے شاٹ سلیکشن پر بھی توجہ دیں جو بڑے میچوں میں اہم ترین پہلو ہوتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT