Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / پاکستان کو منہ توڑ جواب دینے امیت شاہ کا انتباہ

پاکستان کو منہ توڑ جواب دینے امیت شاہ کا انتباہ

پڈوچیری ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کو درپردہ وارننگ میں صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج کہا کہ ہندوستان اگر اس کے سپاہیوں پر سرحدوں کے پار سے حملہ کیا جاتا ہے تو منہ توڑ جواب دینے میں پس و پیش نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی میعاد کے دوران مسلح افواج کیلئے کوئی سیکوریٹی نہیں رہی۔ فوجی جوانوں کے سر قلم کردیئے گئے لیکن آج اس طرح کی کوئی ہمت نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی افواج منہ توڑ جواب دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ وہ اس مرکزی زیرانتظام علاقہ کو اپنے پہلے دورہ کے موقع پر پارٹی ورکرس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے این ڈی اے حکومت کے کارہائے نمایاں کو بھی پیش کیا اور کہا کہ پارٹی وزیراعظم نریندر مودی کی تائید میں چٹان کی طرح کھڑی رہے گی۔ این ڈی اے حکومت نے کئی ترقیاتی اسکیمات شروع کئے ہیں۔

 

پاکستانی فائرنگ میں
ایک فوجی عہدیدار ہلاک
سرینگر۔/25اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں سرحد پار سے پاکستانی راستوں کی فائرنگ میں فوج کا ایک جونیر کمیشنڈ آفیسر ( بجے سی او ) ہلاک ہوگیا۔ فوج کے ترجمان نے بتایا کہ بڈگام سیکٹر میں حقیقی خط قبضہ ( ایل او سی ) کے قریب پاکستان کی فائرنگ میں یہ عہدیدار شدید زخمی ہوگیا۔ بعد ازاں ہاسپٹل میں جانبر نہ ہوسکا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی دستوں نے پھر ایک بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آج ایک بجے دن ہندوستانی چوکیوں پر فائرنگ کردی جس میں ایک فوجی عہدیدار جاں بحق ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT