Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کو پہلے ونڈے میں 70 رنز سے شکست

پاکستان کو پہلے ونڈے میں 70 رنز سے شکست

نیوزی لینڈ کے 280 پر اظہر علی کی ٹیم 210 آل آؤٹ ۔ نکولس کو میچ ایوارڈ
ویلنگٹن ، 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کو ایک روزہ کرکٹ مقابلوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے آج یہاں 70 رنز سے شکست دی، جس میں ’مین آف دی میچ‘ ہنری نکولس کے ٹھوس 82 رنز کی اننگز کا اہم رول ہے۔ میزبانوں نے پہلے بیٹنگ کی دعوت پر پاکستان کو 281 رنز کا ٹارگٹ مقرر کیا، جس کے تعاقب میں اظہر علی زیرقیادت ٹیم 210 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ (42) اور بابر اعظم (62) کے درمیان واحد نمایاں پارٹنر شپ 81 رنز کی رہی۔ کپتان اظہر (19) اونچی شاٹ کھیلتے ہوئے گرانٹ ایلیٹ کے مقابل آؤٹ ہوگئے۔ دیگر نمایاں 30 رنز وکٹ کیپر بیٹسمن سرفراز احمد نے بنائے۔ اس سے قبل کپتان اظہر نے پہلے بولنگ کا انتخاب کیا تو ابتدا میں پاکستانی بولروں نے شاندار بولنگ کی۔ ایک موقع پر نیوزی لینڈ 99/6 تک گھٹ گیا تھا۔ تاہم ہنری نکولس نے مچل سیانٹر (48) کے ساتھ مل کر ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ ان دونوں نے ساتویں وکٹ کیلئے 79 رنز کی شراکت کے ذریعہ 280/8 کا ٹیم اسکور یقینی بنایا۔

TOPPOPULARRECENT