Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / پاکستان کو 350 ملین ڈالر کی امریکی امداد مسدود

پاکستان کو 350 ملین ڈالر کی امریکی امداد مسدود

حقانی نیٹ ورک کیخلاف خاطرخواہ کارروائی نہ کرنے کا شاخسانہ
واشنگٹن ۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کو اتحادی امدادی فنڈس سے 350 ملین ڈالر فراہم نہیں کرے گا کیونکہ امریکی وزیردفاع نے کہا ہیکہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ اسلام آباد نے خوفناک دہشت گرد گروپ حقانی نیٹ ورک کے خلاف خاطرخواہ اقدامات کئے ہیں۔ جنگ زدہ افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کو امریکی اور مغربی مفادات پر بڑے پیمانے پر حملوں کیلئے موردالزام ٹھہرایا جاتا رہا ہے۔ اس دہشت گرد گروپ پر افغانستان میں ہندوستانی مفادات پر حملوں کا الزام بھی ہے، جن میں 2008 کے دوران ہندوستانی سفارتخانہ پر حملہ بھی شامل ہے، جس میں 58 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ پنٹگان کے ترجمان ایڈم اسٹمپ نے کہا کہ وزیردفاع جیمس میئس نے کانگریس کی دفاعی کمیٹی کو مطلع کیا کہ وہ یہ تصدیق کرنے کے موقف میں نہیں ہیں کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف خاطرخواہ اقدامات کیا ہے‘‘۔ واضح رہیکہ لگاتار یہ دوسرا سال ہیکہ کانگریس میں امریکی وزیردفاع نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف پاکستان کی جانب سے خاطرخواہ اقدامات کی تصدیق سے انکار کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT