Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کو 74 رنز کی سبقت ، شارجہ ٹسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل

پاکستان کو 74 رنز کی سبقت ، شارجہ ٹسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل

شارجہ ۔ 3 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )  پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں رواں ٹسٹ تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر ہی دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے ، جیسا کہ پاکستانی ٹیم نے اپنے اوپنر محمد حفیظ کے ناقابل تسخیر 97 رنز اور اظہرعلی(34) کے ہمراہ پہلی وکٹ کیلئے 101 رنز کی پارٹنرشپ کے بعد دن کے اختتام پر 146/3 رنز اسکور کرلئے ہیں لیکن پہلی اننگز میں 72 رنز کے خسارے کی وجہ سے اسے صرف 74 رنز کی سبقت حاصل ہے ۔ حفیظ کی وکٹ پر موجودگی اور مصباح الحق کے پویلین میں موجود ہونے کے علاوہ یاسر شاہ اور دیگر اسپنرس سے پاکستانی ٹیم کو اُمید ہے۔ دوسری جانب انگلینڈ جس نے پہلی اننگز میں ٹیلر(76) کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 306 رنز اسکور کئے ہیں وہ پاکستان کو دوسری اننگز میں جلد آؤٹ کرتے ہوئے قابل تعاقب نشانہ اور کامیابی کے ذریعہ سیریز کو 1-1 سے برابر کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ انگلینڈ جس نے آج 222/4 سے آگے کھیلنا شروع کیااور اُمید کی جارہی تھی کہ وہ پاکستان کے خلاف ایک بڑی سبقت حاصل کرتے ہوئے مقابلے میں کامیابی کو یقینی کرلے گا لیکن شعیب ملک نے غیرمتوقع طورپر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلے میں پاکستان کو کامیابی کا موقف دلوایا ہے ۔ شعیب ملک نے 9.5 اوورس میں 33 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ علاوہ ازیں یاسر شاہ نے 36 اوورس میں 99 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ راحت علی 48 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے ۔ انگلینڈ کیلئے وکٹ کیپر بیٹسمین جیمس بیرسٹو نے 43 اور پٹیل نے 42 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے مجموعی اسکور میں اہم اضافہ کیا ۔ واضح رہے کہ پاکستان پہلی اننگز میں 234 رنز پر آل آؤٹ ہوئی جس میں مصباح الحق نے 71 رنز کا تعاون دیا۔

TOPPOPULARRECENT