Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کپ : میرٹ کی بجائے پسند، ناپسند کا عنصر نمایاں

پاکستان کپ : میرٹ کی بجائے پسند، ناپسند کا عنصر نمایاں

لاہور ، 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کپ میں پانچ کپتانوں کی جانب سے 75 کھلاڑی منتخب کئے جانے کے باوجود بیشتر کرکٹرز نظر انداز کر دیئے گئے۔ پاکستان کپ کیلئے پہلی مرتبہ کرکٹرز کا ڈرافٹنگ کے ذریعے انتخاب کیا گیا۔ یہ ٹیمیں کرکٹ بورڈ نے نہیں بلکہ پاکستان کے پانچ کپتانوں نے منتخب کئے۔ اس بار بھی سلیکشن میں میرٹ کی جگہ پسند، ناپسند کا عنصر نظر آیا۔ نیشنل کرکٹرز عمران خان ، شاہ زیب ، محمد طلحہ ، اعزاز چیمہ اور عدنان اکمل کو کسی ٹیم نے منتخب نہیں کیا۔ حالیہ ونڈے ٹورنمنٹ میں چوتھے نمبر پر زیادہ رنز بنانے والے نیشنل کرکٹر عثمان صلاح الدین، 20 وکٹیں لینے والے صدف حسین، انڈر 19 طرز میں سب سے زیادہ رنز اور وکٹیں حاصل کرنے والے حسن محسن نظر انداز کردیئے گئے۔ انڈر 19 ورلڈ کپ میں ہی گیارہ وکٹیں لینے والے شاداب خان بھی کسی ٹیم میں جگہ نہ پا سکے۔ پانچوں ٹیموں میں ایسے انڈر 19 کھلاڑی شامل کئے گئے جن کی کارکردگی حسن محسن اور شاداب خان سے کہیں زیادہ بُری تھی۔ شعیب ملک پنجاب ، سرفراز احمد سندھ ، اظہر علی بلوچستان اور یونس خان ’کے پی کے‘ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT