Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کپ کھلاڑیوںکے لئے ایک اور موقع : سعید اجمل

پاکستان کپ کھلاڑیوںکے لئے ایک اور موقع : سعید اجمل

شیخوپورہ۔14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی ٹیم کے اسپنر سعید اجمل اور رانا نوید الحسن نے کہا ہے کہ پاکستان سوپر لیگ کے بعد پاکستان کرکٹ کپ کا انعقاد ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پی سی بی کا ایک بہترین قدم ہے جس سے دورہ انگلینڈ کیلئے کھلاڑیوں کو نہ صرف بھرپور پریکٹس ملے گی بلکہ کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی  دکھانے کا بھی بہترین موقع ملے گا۔ شیخوپورہ میں رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈیمی کے افتتاح کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اجمل نے کہا کہ  پاکستان میں پہلی مرتبہ  ایسا ہو رہا ہے کہ ملک کے تمام صوبوں کی ٹیمیں آپس میں کھیلیں گی جس سے کرکٹ کے فروغ کے ساتھ یکجہتی کو بھی فروغ ملے گا۔

 

بوپنا جوڑی مونٹی کارلو کے
کوارٹر فائنلس میں داخل
مونٹی کارلو ۔14اپریل ( سیاست ڈا ٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار روہن بوپنا اور ان کے ساتھی کھلاڑی فلورین مرجیا یہاں کھیلے جارہے مونٹی کارلو رولکس ماسٹرس کے کوارٹر فائنل میںرسائی حاصل کرلی ہے ۔ بوپنا جوڑی نے آج کھیلے گئے مقابلہ میں حریف جوڑی روبرٹ لینڈس ٹیٹڈ اور الگزینڈر پے یا کو راست سیٹوں میں7-5 ‘ 7-5سے شکست دی ہے ۔ 87منٹ طویل اس مقابلہ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے بوپنا جوڑی نے رواں ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ‘ جہاں ان کا مقابلہ جیمی مرے اور مورونو سوریز سے ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT