Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کیخلاف انگلینڈ کو اوپنرز کا مسئلہ درپیش

پاکستان کیخلاف انگلینڈ کو اوپنرز کا مسئلہ درپیش

مانچسٹر، 15 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل ایک بڑے مسئلے کا سامنا ہے جہاں انگلش ٹیم مینجمنٹ پاکستان کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے کپتان السٹیر کک کے اوپننگ پارٹنر کی تلاش میں مصروف ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم اکتوبر؍ نومبر میں پاکستان کے خلاف تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی لیکن اس وقت انہیں اوپننگ پوزیشن پر کک کے صحیح پارٹنر کی تلاش ہے۔ ٹسٹ سیریز میں آڈم لتھ کی ناکامی کے بعد ایلکس ہیلز کو ایک روزہ میچوں کی سیریز میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا گیا لیکن پوری سیریز کے دوران وہ بدترین ناکامی کا شکار ہوئے اور پانچ میچوں میں 10.60 کی اوسط سے محض 53 رنز بنا سکے۔ اس سے قبل ٹسٹ میچوں میں لتھ نے سیزن کے 7 ٹسٹ میں صرف 20.38 کی اوسط سے رنز بنائے۔ انگلش ٹیم کے کوچ ٹریور بیلس نے تسلیم کیا کہ ٹسٹ کپتان کک کے پارٹنر کی تلاش ایک گمبھیر مسئلہ بن چکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT