Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کیخلاف ویسٹ انڈیز کا اسکور 278/9

پاکستان کیخلاف ویسٹ انڈیز کا اسکور 278/9

جمیکا۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف یہاں بارش سے متاثرہ پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن نو وکٹ پر 278 رن بنا لئے ہیں۔ دن کی واحد بہتر کارکردگی کا پاکستان کے تیز گیند باز محمد عامر کا اننگز میں پانچ وکٹ لینا رہی۔دوسرے دن صرف 11.3 اوور ہی پھینکے جا سکے جس میں میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم نے دو وکٹ کے نقصان پر 34 رنوں اضافہ کیا ۔کل بھی خراب روشنی کی وجہ سے نو اوور پہلے ہی کھیل بند کرنا پڑا تھا اور آج دوپہر کے کھانے کے بعد شروع ہوا کھیل بھی بارش سے متاثر رہا۔پورے دن میں صرف 11.3 اوور ہی پھینکے جا سکے جس میں ویسٹ انڈیز نے کل کے 23 رن پر ناٹ آؤٹ دویندر بشو اور الجاري جوزف (صفر) کے وکٹ گنوائے ۔ بشو کل کے اپنے ا سکور میں صرف پانچ رن کا اضافہ کرکے 28 رن بنا کر محمد عامر کا چوتھا شکار بنے ۔ عامر نے جوزف کو بھی آؤٹ کر کے اپنا پانچواں وکٹ حاصل کیا۔ عامر نے 41 رن دے کر پانچ وکٹ لئے ۔کپتان جیسن ہولڈر نے کل کے ناٹ آؤٹ 30 رن سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔

TOPPOPULARRECENT