Friday , July 28 2017
Home / دنیا / پاکستان کیلئے امریکی امدادی رقم میں زبردست کٹوتی

پاکستان کیلئے امریکی امدادی رقم میں زبردست کٹوتی

واشنگٹن۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پاکستان کی امدادی رقم میں 19 کروڑ ڈالر (تقریباً 1230 کروڑ روپئے ) کی زبردست کٹوتی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ٹرمپ انتظامیہ کے پہلے بجٹ میں یہ اعلان کیا گیا ہے ۔حالانکہ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کو 34.4 کروڑ ڈالر (تقریباً 2231 کروڑ روپئے ) کی رقم دینے کی تجویز پیش کی ہے ۔امریکہ کے محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان امریکہ کی دہشت گردی مخالف پالیسی، افغان امن عمل، نیوکلیائی اسلحہ میں کٹوتی کی کوششوں اور جنوب اور وسط ایشیا میں استحکام میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ وہ امریکی تجارت میں فائدہ دینے والی معیشت کے طور پر ترقی کر رہا ہے ۔محکمہ خارجہ نے کہاکہ امریکہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون برقرار رکھے گا۔

TOPPOPULARRECENT