Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کی بہترین شروعات

پاکستان کی بہترین شروعات

دوبئی 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اپنی ٹسٹ تاریخ کے 400 ویں اور پہلے ڈے نائیٹ ٹسٹ مقابلے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بہتر شروعات کرلی ہے جیسا کہ پہلے دو گھنٹے کے بعد لئے جانے والے وقفے (ٹی ٹائم) تک پاکستانی ٹیم نے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 81 رنز اسکور کرلئے ہیں۔ پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ایشیاء میں کھیلے جارہے پہلے ڈے نائیٹ ٹسٹ میں ٹاس جیت کر بیاٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ تادم تحریر اظہر علی نے 84 گیندوں میں 5 چوکوں کی مدد سے 39 رنز اور اِن کے ساتھی اوپنر سمیع اسلم نے 82 گیندوں میں 3 چوکوں کی مدد سے 36 رنز اسکور کرلئے ہیں۔ پاکستانی اوپنرس نے تقریباً ایک برس کے دوران ٹیم کو بہتر شروعات فراہم کی ہے کیوں کہ اس سے قبل اظہر علی، محمد حفیظ نے انگلینڈ کے خلاف شارجہ میں 101 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی تھی۔ تاہم یہ یکم نومبر 2015 ء کو کھیلا گیا مقابلہ تھا۔ پاکستانی ٹیم میں اِس تاریخ ساز مقابلہ کیلئے چند نئے چہروں کو شامل کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT