Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کپواڑہ اور پونچھ میں فائرنگ، بی ایس ایف کے دو جوان زخمی

پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کپواڑہ اور پونچھ میں فائرنگ، بی ایس ایف کے دو جوان زخمی

سرینگر 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی جانب سے جموں و کشمیر کے پونچھ اور کپواڑہ اضلاع میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی مزید خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔ جس کے نتیجہ میں بی ایس ایف کے دو جوان زخمی ہوگئے۔ ایک فوجی عہدیدار نے کہاکہ پاکستان نے آج شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے تحت نوگام سیکٹر میں ہندوستانی ٹھکانوں پر پاکستان نے آج بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں بی ایس ایف کے دو جوان زخمی ہوگئے۔ فوجی عہدیدار نے یہاں پی ٹی آئی سے کہاکہ ’’پاکستانی فوج نے نوگام سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر آج 11 بجے دن ہمارے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ دفاع کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل منیش مہتا نے آج کہاکہ پاکستان نے گزشتہ شب ضلع پونچھ میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس کے بعد ہندوستان کو بھی جوابی فائرنگ کے لئے مجبور ہونا پڑا۔ مہتا نے مزید کہاکہ ’’پاکستانی سپاہیوں نے ضلع پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر کے سرحدی ٹھکانوں پر کل رات 23:15 اور 12:01 بجے کے درمیان جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزی کی‘‘۔ اُنھوں نے کہاکہ پاکستان کی سرحدی چوکیوں سے ہندوستان کی طرف خودکار اسلحہ اور بھاری مشین گنس کے ذریعہ فائرنگ کی تھی۔ مہتا نے کہاکہ ’’ہماری طرف سے بھی مناسب جوابی کارروائی کی گئی لیکن آخری اطلاعات موصول ہونے تک کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا‘‘۔ پاکستانی فوج نے اس سال ستمبر کے دوران جنگ بندی کی 9 مرتبہ خلاف ورمیاں کی ہے اور گزشتہ 15 دن کے دوران نوگام میں جنگ بندی کی یہ دوسری خلاف ورزی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان کے ایک خفیہ نشانہ باز کی فائرنگ میں 25 اگسٹ کو ایک ہندوستانی جونیر کمیشنڈ آفیسر ہلاک ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT