Tuesday , May 23 2017
Home / ہندوستان / پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی

پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی

جموں ۔19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی سپاہیوں نے لائن آف کنٹرول کے قریب جموں و کشمیر کے بھیمیر گلی اور بالاکوٹ سیکٹرس پر آج دو مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خود کار اسلحہ سے فائرنگ کی جس پر ہندوستانی فوج نے جوابی فائرنگ کی ۔ دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ ’’ بھیمیر گلی اور بالاکوٹ سیکٹرس پر آج صبح 6بجے سے 6بجکر 45منٹ تک پاکستانی فوج نے 2انچ کے موٹارس اور خودکار اسلحہ استعمال کرتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور ہندوستانی فوجی سپاہیوں نے اس کا منہ توڑ جواب دیا ۔ لائن آف کنٹرول پر پونچھ راجوڑی پٹی میں گذشتہ 11دن کے دوران پانچویں مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔ پاکستانی فوج نے 13مارچ کو پونچھ سیکٹر میں 82ایم ایم مورٹارس اور خود کار اسلحہ سے بلا اشتعال فائرنگ کے ذریعہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی ۔ اس سے پہلے 12مارچ اور 9مارچ کو بھی ایسے واقعات پیش آئے تھے جس میں ایک ہندوستانی فوجی جوان ہلاک ہوگیا تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT