Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / پاکستان کی جانب سے کنٹرول لائن پر دو بار جنگ بندی کی خلاف ورزی

پاکستان کی جانب سے کنٹرول لائن پر دو بار جنگ بندی کی خلاف ورزی

جموں، 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن پر آج صبح فائرنگ کی اور مورٹار داغے ۔ایک دفاعی ترجمان نے یہاں کہا، ‘پاکستان نے پونچھ کے علاقے میں کنٹرول لائن پر شاہ پور کانڈي علاقے میں آج صبح بلااشتعال فائرنگ کی۔ ہماری فوج نے بھی جوابی کارروائی کی’۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے ڈھکني ڈھوک، نیجاپیر، موچی موہرا اور نیو ڈگنگ میں اپنی چوکیوں سے علی الصبح تقریباً تین بجے فائرنگ کی اور مورٹار داغنے شروع کر دئے ۔ پاکستانی فوج نے کنٹرول لائن کے قریب قصبہ گاؤں کی پیشگی چوکیوں پر تقریباً پانچ بجے دوبارہ فائرنگ شروع کر دی۔ انہوں نے کہا، ‘بار بار فائرنگ ہو رہی ہے اور ہماری فوج بھی جواب دے رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT