Wednesday , August 23 2017
Home / پاکستان / پاکستان کی جوابی خیر سگالی 220 ماہی گیر رہا

پاکستان کی جوابی خیر سگالی 220 ماہی گیر رہا

کراچی۔25ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج 220 ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کردیا جنہیں آبی حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ وزیراعظم ہند نریندر مودی کی جانب سے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کو سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کا پیام روانہ کرنے کے بعد پاکستان نے بھی جوابی خیرسگالی کا مظاہرہ کیا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین سرحد پار دہشت گردی کے واقعات کے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے۔ مودی نے آج ٹوئٹر پر نواز شریف کو مبارکباد دی۔ پاکستان نے جوابی اقدام کے طور پر 220 ماہی گیروں کو جو مالیر جیل میں تھے، رہا کردیا۔ جیل کے سپرنٹنڈنٹ حسن نے بتایا کہ ماہی گیروں کو خیرسگالی کے مظاہرے کے طور پر رہا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آبی حدود میں غیر قانونی داخلہ اور ماہی گیری پر انہیں گرفتار کیا گیا۔وزارت داخلہ نے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا جبکہ مزید 219 ہندوستانی ماہی گیر پاکستانی تحویل میں ہیں۔ جن ماہی گیروں کو آج رہا کیا گیا، وہ آج ذریعہ ٹرین لاہور کے لئے روانہ ہوئے اور توقع ہے کہ پیر کو سرحد عبور کرلیں گے۔ پاکستان اور ہندوستان اکثر آبی حدود کی خلاف ورزی پر ماہی گیروں کو اسی طرح گرفتار کیا کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT