Tuesday , September 26 2017
Home / Top Stories / پاکستان کی دو بدو یا پس پردہ جنگ کا مقابلہ کیا جائے

پاکستان کی دو بدو یا پس پردہ جنگ کا مقابلہ کیا جائے

ہم فرائض کے پابند ہیں۔ بولنا ہمارا کام نہیں۔ سرجیکل حملہ پر فضائیہ کے سربراہ اروپ راہا کا ردعمل
ہنڈوی فضائی اڈہ 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ایر فورس کے سربراہ اروپ راہا نے سرحد پار فوجی کارروائی (سرجیکل حملہ) پر جاریہ سیاسی بحث و تکرار کے دوران کہا ہے کہ فورسیس کا یہ کام نہیں ہے کہ لب کشائی کرے بلکہ مفوضہ فرائض تندہی سے انجام دیں اور یہ ادعا کیا ہے کہ کسی بھی چیلنج کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے فوج بالکلیہ تیار ہے۔ انھوں نے کہاکہ ملک میں اس مسئلہ پر حد سے زیادہ مباحثہ کیا جارہا ہے۔ سماج کا ہر ایک گوشہ اپنی رائے پیش کررہا ہے لیکن مسلح افواج، قوم کی توقع کے مطابق نتائج حاصل کرے گی اور اس خصوص میں کوئی لب کشائی ہرگز نہیں کی جائے گی۔ ہم صرف فرائض کے پابند ہیں۔ کسی مسئلہ پر بولنا ہمارا کام نہیں ہے۔ مسٹر اروپ راہا آج اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں ہنڈوی ایر فورس اسٹیشن پر ہندوستانی فضائیہ کی 84 ویں یوم تاسیس تقاریب سے مخاطب تھے۔ اس موقع پر ایر فورس کے جنگی طیاروں نے حیرت انگیز کرتب اور مظاہرے کئے اور پہلی مرتبہ دیسی ساختہ ہلکے جنگی طیاروں نے ایرشو میں حصہ لیا۔ جس پر ناظرین نے تالیاں بجاکر ستائش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اروپ راہا جوکہ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں کہاکہ آج دنیا ایک نازک اور پیچیدہ مرحلہ سے گزر رہی ہے۔ اُری اور پٹھان کوٹ میں دہشت گردانہ کارروائی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہم ایک پُرآشوب دور میں زندگی گزار رہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ہماری افواج، جدید ترین ہتھیار، جنگی ساز و سامان کا استعمال کررہی ہے اور ملک کے آسمانوں کی شبانہ روز نگرانی کی جارہی ہے۔ علاوہ ازیں فوجی عملہ کو عصری تقاضوں کے مطابق تربیت دی جارہی ہے تاکہ کسی بھی چیلنج کا پامردی سے مقابلہ کیا جاسکے۔ پاکستان سے بڑھتے ہوئے خطرات پر انھوں نے کہاکہ ہماری مسلح افواج، دوبدو یاپس پردہ (دہشت گردوں کے ذریعہ حملہ) جنگ کا مقابلہ کرنے کے لئے چوکس اور مستعد ہے۔ اگرچیکہ دہشت گرد ہمیشہ تاک میں رہتے ہیں لیکن مسلح افواج ان کے گھناؤنے عزائم کو ناکام بنادیتی ہے۔ واضح رہے کہ 8 اکٹوبر 1932 ء کو مسلح افواج تشکیل دی گئی جس کی یاد میں ہر سال یوم تاسیس فضائیہ منایا جاتا ہے۔

مودی حکومت ملک میں نفرت کا ماحول پیدا کر رہی ہے : یچوری
نئی دہلی، 8 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) نے نریندر مودی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ ملک میں نفرت اور دشمنی کا ماحول پیدا کر رہی ہے ۔سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے ٹویٹ کر کے کہا کہ ایک حکومت نے گزشتہ چند برسوں میں ملک میں نفرت اور دشمنی کا ماحول پیدا کیا ہے ۔ یہ حکومت معاشرے میں تقسیم کے نظریے کو ہوا دے رہی ہے ۔ انہوں نے اپنی بات کی حمایت میں دادری گاؤں، اداکار نوازالدین صدیقی کے رام لیلا تنازعہ، ڈانڈیا پروگرام میں زائرین پر گائے کا پیشاب چھڑکنے اور اتراکھنڈ میں ایک دلت کا گلا کاٹنے کے واقعات کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ مسائل کو ایک دوسرے سے مختلف نہیں ہیں اور تمام سنگین معاملے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT