Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کی دیگر ممالک میں کامیابی کو اہمیت

پاکستان کی دیگر ممالک میں کامیابی کو اہمیت

تیسرے مقام سے اوپر اٹھنے کیلئے انگلینڈ میں فتح ضروری
برمنگھم۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ متبادل یوم گراؤنڈ متحدہ عرب امارات کے باہر کسی دوسرے مقام پر سیریز جیتنا ان کی ٹیم (پاکستان) کیلئے ایک تیزابی ثابت ہوگا۔ انہوں نے یہ تبصرہ ایک ایسے وقت کیا ہے جب عالمی نمبر ایک ٹیم کا مقام برقرار رکھنے کی جدوجہد میں مصروف آسٹریلیا کی ٹیم کو سری لنکا میں دھکہ لگا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی رینکنگ میں پاکستان کو فی الحال تیسرا مقام حاصل ہے لیکن موجودہ عالمی نمبر ایک آسٹریلیا کو سری لنکا سیریز میں شکست اور انگلینڈ میں خود پاکستان کی کامیابی کی صورت میں اس (پاکستان) کا ایک درجہ بلند ہوسکتا ہے۔ اس شرط کا پہلا حصہ حقیقت میں تبدیل ہونے کے بہت قریب پہنچ چکا ہے کیونکہ سری لنکا کو آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں صفر کے مقابلے دو سے فتح حاصل ہوچکی ہے۔ تاہم انگلینڈ کے خلاف چار میچوں کی سیریز میں دونوں ٹیمیں 1-1 پر برابر ہیں۔ ایجبیسٹن میں جمعہ سے شروع ہونے والے تیسرے ٹسٹ پاکستان کی جیت اس کے لئے باعث تقویت ہوگی اور اگر شکست ہوئی ہے تو مقصد پانے میں مایوسی کا سبب بن سکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT