Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / پاکستان کی رسمی درخواست پر غور ممکن : ہندوستان

پاکستان کی رسمی درخواست پر غور ممکن : ہندوستان

نئی دہلی ۔ /10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج کہا کہ ممبئی دہشت گرد حملے کیلئے تحقیقات کرنے اور 24 گواہوں کی تفصیلات سے واقفیت حاصل کرنے پاکستان کی جانب سے رسمی درخواست کی جاتی ہے تو ہندوستان اس پر غور کرے گا ۔ اسلام آباد میں چند دن قبل نئی دہلی کو اس سلسلے میں مکتوب لکھا تھا ۔وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سروپ نے بتایا کہ 26/11 ممبئی حملوں کے تعلق سے 99 فیصد ثبوت پیش کئے گئے ہیں اور پاکستان کے جوڈیشیل کمیشن نے بھی 2012-13 ء میں دورہ کیا تھا اور 4 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے تھے ۔ اب اگر مزید گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کی خواہش کی جاتی ہے تو ہم اس پر غور کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT