Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / پاکستان کی شلباری میں شہریوں کی ہلاکت پر چیف منسٹر کا تعزیت

پاکستان کی شلباری میں شہریوں کی ہلاکت پر چیف منسٹر کا تعزیت

سرینگر۔/28اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مفتی محمد سعید نے آج سرحد سے متصل علاقوں میں پاکستان کی شلباری میں 3شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کی ہے اور یہ اپیل کی ہے کہ سرحدوں پر امن قائم رکھا جائے۔ چیف منسٹر نے ضلع جموں کے آر ایس پورہ اور ارنیا میں سرحد پار سے پاکستان کی شلباری میں معصوم شہریوں کی ہلاکت اور کئی افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دواخانہ میں شریک زخمیوں کے بہتر علاج کیلئے حکام کو ہدایت دی۔ چیف منسٹر نے سرحدوں پر گزشتہ چند ماہ سے جاری فائرنگ اور شلباری کے مسئلہ کا مستقل حل تلاش کرنے کی ضرورت کو بھی اُجاگر کیا۔
صدر جمہوریہ ہند کی عوام کو
رکھشابندھن کی مبارکباد
نئی دہلی ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے رکھشابندھن کے موقع پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار خواتین کی بہتری کی کوششوں میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ مردوں کا فرض ہے کہ وہ ان کے تحفظ اور صیانت کو معاشرہ میں ہر سطح پر یقینی بنائیں۔

TOPPOPULARRECENT