Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / پاکستان کی شلباری ناقابل معافی حرکت : نیشنل کانفرنس

پاکستان کی شلباری ناقابل معافی حرکت : نیشنل کانفرنس

جموں۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) خط قبضہ پر سرحدی علاقوں سے متصل علاقوں میں پاکستانی فوج کی جانب سے شلباری میں بے گناہ افراد کی ہلاکت کو صدمہ خیز اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے اپوزیشن پارٹی نیشنل کانفرنس نے پاکستان کی اس حرکت کو ناقابل معافی اور غیرانسانی قرار دیا۔ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا نے کہا کہ ہم پاکستان کی شلباری میں 6 شہریوں کی ہلاکت پر صدمہ کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ حرکت غیرانسانی ہے۔ انہوں نے گورنمنٹ میڈیکل کالج کا دورہ کرتے ہوئے زخمیوں کی عیادت کی اور کہا کہ کمسن اسکول طلبہ کو نشانہ بنانا مہذب دنیا کے لئے قابل مذمت حرکت ہے۔ یوم آزادی کا جشن منانے والے طلباء کو نشانہ بنایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT