Sunday , July 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کی عدم شرکت سے جوش و خروش کم نہ ہوگا

پاکستان کی عدم شرکت سے جوش و خروش کم نہ ہوگا

ایف آئی ایچ جونیر ورلڈ کپ کے تعلق سے ہاکی کوچ کی رائے
بنگلورو ، 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ہاکی کوچ ہریندر سنگھ نے آج کہا کہ ایف آئی ایچ جونیر ورلڈ کپ کے تعلق سے دلچسپی کچھ کم نہ ہوگی، چاہے پاکستان اس میگا ایونٹ میں اپنی ٹیم کو شرکت کی منظوری نہ دے۔ ہریندر نے یہاں نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ اگر پاکستان اس ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی شرکت کو منظوری نہ بھی دے تو جوش و خروش میں کمی نہ ہوگی۔ ورلڈ کپ جیسا بڑا ایونٹ بجائے خود سنسنی اور دلچسپی پیدا کرتا ہے۔ ہریندر نے کہا کہ اپنے کھیل کے دنوں میں انھیں کبھی کوئی انڈیا۔ پاکستان میچ میدان پر نہایت جذباتی رقابت کا معاملہ معلوم نہیں ہوا، بلکہ وہ اسے چیلنج سمجھتے اور کسی بھی دیگر انٹرنیشنل ٹیم کی طرح کھیلا کرتے ، بلکہ نارمل انداز میں مقابلہ ہوتا، اور میرے ذہن پر کچھ دباؤ نہ رہتا۔ میں میرے لڑکوں (کھلاڑیوں) کو بھی یہی مشورہ دیتا ہوں کہ انڈیا۔ پاکستان میچ کو بس کوئی بھی دیگر مقابلہ کی طرح دیکھیں جیسے میں نے کیا۔ اس سے خودبخود دباؤ ختم ہوجاتا ہے۔‘‘ سرحد پر کشیدگی کے درمیان پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو اپنی حکومت سے ’نو آبجکشن سرٹفکیٹ‘ (این او سی) کا ہنوز انتظار ہے کہ اپنے نیشنل اسکواڈ کو ورلڈ کپ کیلئے بھیج سکیں۔ پی ایچ ایف نے بین صوبائی ارتباط کی پاکستان اسپورٹس منسٹری اور پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) سے کلیرنس اور این او سی کیلئے اکٹوبر میں درخواست دی تھی لیکن انھیں گرین سگنل ملنا ابھی باقی ہے۔ انڈیا اپنی مہم کناڈا کے خلاف 8 ڈسمبر کو شروع کرے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT