Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / پاکستان کی فائرنگ میں ایک جوان زخمی

پاکستان کی فائرنگ میں ایک جوان زخمی

جموں 8 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی افواج نے آج پونچھ ضلع میں لائین آف کنٹرول پر سرحدی ٹھکانوں پر فائرنگ کرتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔ انسپکٹر جنرل پولیس ( راجوری ۔ پونچھ رینج ) جانی ولیمس نے کہا کہ کرشنا گھاٹی اور میندھر سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ پاکستانی افواج نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجہ میں آج صبح ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا ۔ تاہم محکمہ دفاع کے پی آر او کرنل منیش مہتا نے کہا کہ جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ گذشتہ دو دن کے دوران حالات پرسکون تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT