Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کی پہلی بائیو مکینیکل لیب کا افتتاح

پاکستان کی پہلی بائیو مکینیکل لیب کا افتتاح

لاہور۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے لاہور یونیورسٹی آف منجمنٹ سائنسز(لمز) کے تعاون سے جدید سہولتوں سے آراستہ بائیو مکینیکل لیبارٹری کا افتتاح کردیا۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ قائم ہونے والی لیبارٹری کے افتتاح کے موقع پر شہریار خان کے ساتھ وائس چانسلر لمز، ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی محمد حیفظ اور بولنگ کوچ مشتاق احمد کے ہمراہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا اسٹاف بھی موجود تھا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریار خان نے اس امید کا اظہار کیا کہ بورڈ تین ماہ میں آئی سی سی سے لیب کی منظوری کروالے گا جس کے بعد دنیا کی آٹھویں لیب پاکستان میں ہوگی۔

 

انگلش ٹیم میں  بین اسٹوکس کی جگہ کرس ووکس شامل
چیسٹر لی ا سٹریٹ ۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ کیلئے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جس کے مطابق آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی جگہ فاسٹ بولر کرس ووکس کو ا سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ بین اسٹوکس زخم کے باعث دوسرا ٹسٹ نہیں کھیل سکیں گے جن کا گھٹنے کا آپریشن ہوگا جس کے سبب وہ جولائی میں پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہو جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT