Sunday , April 30 2017
Home / Top Stories / پاکستان کی پہلی خاتون معتمد خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے جائزہ لے لیا

پاکستان کی پہلی خاتون معتمد خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے جائزہ لے لیا

اسلام آباد ۔20 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی پہلی خاتون معتمد خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے آج وزارت خارجہ کی نئی سربراہ کی حیثیت سے اپنے عہدہ کا جائزہ لے لیا۔ تہمینہ جنجوعہ جنیوا میں اقوام متحدہ کیلئے مستقل مندوب کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں تاہم گزشتہ ماہ انھیں اعزاز احمد چودھری کے بجائے معتمد خارجہ مقرر کیا گیا تھا ۔ اعزاز چودھری امریکہ میں پاکستانی سفیر مقرر کئے گئے ہیں۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نفیس ذکریا نے کہاکہ ’’تہمینہ جنجوعہ نے آج 20 مارچ 2017 کو بحیثیت معتمد خارجہ پاکستان اپنے نئے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا‘‘۔ وہ 1984 ء میں خارجی خدمات سے وابستہ ہوئی تھیں۔ انھیں ہمہ فریقی سفارتکاری کے شعبہ میں وسیع تجربہ ہے ۔ جنجوعہ 32 سالہ کیرئیر کی حامل کہنہ مشق سفارتکار ہیں۔ جنھوں نے قائد اعظم یونیورسٹی کے علاوہ اسلام آباد اور کولمبیا یونیورسٹی نیویارک سے اعلیٰ تعلیمی ڈگریاں حاصل کرچکی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT