Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کی پہلی پروفیشنل ہاکی لیگ کے انعقاد کا اعلان

پاکستان کی پہلی پروفیشنل ہاکی لیگ کے انعقاد کا اعلان

اسلام آباد ، 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سکریٹری شہبازاحمد نے رواں سال نومبر میں پاکستانی تاریخ کی پہلی پروفیشنل ڈومیسٹک ہاکی لیگ منعقد کرانے کا اعلان کیا، جس میں ہندوستان سمیت دنیا کے بہترین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ذرائع کے بموجب شہباز احمد نے کہا کہ ملک کی پہلی پروفیشنل ڈومیسٹک ہاکی لیگ کے انعقاد کیلئے کام کا آغاز ہو گیا ہے اور امید ہے کہ اس مہینے کے آخر یا مارچ کے اوائل میں اس کو حتمی شکل دی جائے گی۔ شہباز کا ماننا ہے کہ لیگ کے انعقاد سے پاکستان ہاکی کا سنہرا ماضی واپس آسکتا ہے۔ یہ لیگ ، ہاکی کی عظمت کو واپس دلانے میں سنگ میل ثابت ہوگی اور عالمی سطح پر پھر سے ہماری حکمرانی ہو گی۔ سابق اولمپین نے کہا کہ ہمیں دوبارہ تعمیر شروع کرنا ہوگی اور یہ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو دنیا کے کچھ بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ ایک سرگرم لیگ کا پلیٹ فارم مہیا کر کے کیا جا سکتا ہے۔ لیگ کی انعامی رقم سمیت دیگر تفصیلات سے آگاہ کئے بغیر شہباز نے کہا کہ دنیا کے بہترین ہاکی کھلاڑیوں کو لیگ میں خوش آمدید کہا جائے گا۔ تاہم وہ لیگ کے پہلے سیزن میں یورپی ممالک کے کھلاڑیوں کی شرکت کے حوالے سے زیادہ پرامید نظر نہیں آئے۔

TOPPOPULARRECENT