Tuesday , June 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کی کپل ‘وان اور اسمتھ نے تعریف کی

پاکستان کی کپل ‘وان اور اسمتھ نے تعریف کی

کراچی ۔19 جون (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستان کے خلاف تاریخی کامیابی پر کئی دیگر کھلاڑی بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور نئے ٹیلنٹ کو پاکستان سوپر لیگ کی پیداوار قرار دے دیا۔ پاکستان کی شاندار کارکردگی پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر پاکستانی پلیئرز کی خوب تعریف کی۔انگلینڈ کے سابق کامیاب کپتان مائیکل وان نے ٹوئٹ کیا کہ بے ربط ڈومیسٹک کرکٹ کا انفراسٹرکچر ، 10 سال سے ہوم گراؤنڈ پر کوئی میچ نہیں اور نہ ہی مہنگی اکیڈمیاں لیکن اس کے باوجود پاکستان آئی سی سی چیمپئن بن گیا۔ہندوستان کے سابق کپتان کپل دیو نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان نے تمام شعبوں میں ہندوستان سے بہترین کرکٹ کھیلی اور جیت حاصل کی جس پر پاکستان کو مبارک ہو۔جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور اوپنرگرائم اسمتھ کا ٹوئٹر میں کہنا تھا کہ پاکستان نے بالکل ویسے ہی کھیلا جیسے چیمپئنز کو کھیلنا چاہیے تھا اور پاکستان نے بتادیا کہ وہ بہترین کرکٹ کھیل سکتے ہیں،

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT