Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کے اعتراض پر ہندوستان انڈر 19 ایشیا کپ کی میزبانی سے محروم

پاکستان کے اعتراض پر ہندوستان انڈر 19 ایشیا کپ کی میزبانی سے محروم

لاہور۔ 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیائی کرکٹ کونسل نے پاکستان کے اعتراض پر آئندہ انڈر۔ 19 ایشیا کپ ٹورنمنٹ ہندوستان میں منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے مطابق یہ ٹورنمنٹ نومبر کے دوران ملائیشیا میں منعقد کیا جائے گا۔ سیٹھی نے کہا کہ ایشیائی کرکٹ کونسل نے ہفتہ کو منعقدہ اجلاس عام میں یہ فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں سینئر ٹیم کے ایشیا کپ ٹورنمنٹ کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ قبل ازیں طئے شدہ فیصلے کے مطابق یہ ٹورنمنٹ ہندوستان میں مقرر کیا گیا تھا۔ پاکستان نے اس سال نومبر کے دوران بنگلور میں انڈر 19 ایشیا کپ کے انعقاد پر اعتراف کیا تھا۔ پاکستان کے افسانوی کرکٹر جاوید میاں داد نے ہندوستان میں کھیلے جانے والے آئی سی سی کے تمام میچوں کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ہندوستانی وزیر اسپورٹس وجئے گوئل نے مبینہ طور پر اعلان کیا تھا کہ کسی بھی پاکستانی اتھلیٹ کو ہندوستان میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پرو کبڈی میں دہلی کو گجرات سے شکست
احمد آباد۔13اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانٹے کے مقابلے میں گجرات فارچیون جائنٹس نے گروپ اے کے مقابلے میں دبنگ دہلی کے چیلنج پر 29-25 سے قابو پاتے ہوئے پرو کبڈی لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں اپنی تیسری جیت حاصل کی۔

TOPPOPULARRECENT