Tuesday , September 19 2017
Home / پاکستان / پاکستان کے بدعنوان سابق وزیر کو سزا

پاکستان کے بدعنوان سابق وزیر کو سزا

کراچی10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)  کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق وزیر زراعت سندھ علی نواز شاہ سمیت 3 رہنماوں کو سزا سنا دی ہے۔ کراچی کی احتساب عدالت نے لیفٹ بینک آوٹ فال ڈرینچ زمین کی خریداری اور فروخت  میں گھپلوں کے الزم میں پاکستان پیپلز پارٹی کے موجودہ رکن سندھ اسمبلی علی نواز شاہ سمیت سابق صوبائی وزیر خادم علی شاہ اور امتیاز علی شاہ کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز کراچی کی احتساب عدالت نے لیفٹ بینک آوٹ فال ڈرینچ کی سستی زمین مہنگے داموں خریدنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرموں کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے، احتساب عدالت نے موجودہ رکن قومی اسمبلی علی نواز شاہ کو 5 سال قید کے ساتھ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ عدالت نے سابق وزیر خادم علی شاہ کو 4 سال قید اورپانچ لاکھ جرمانے کی سزا اور امتیاز علی شاہ کو 3 سال قید پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، احتساب عدالت سے سزا پانے والے تینوں مجرموں کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے

TOPPOPULARRECENT