Thursday , September 21 2017
Home / پاکستان / پاکستان کے جہاد حامی سابق سربراہ آئی ایس آئی حمیدگُل کا انتقال

پاکستان کے جہاد حامی سابق سربراہ آئی ایس آئی حمیدگُل کا انتقال

اسلام آباد ۔16اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے سخت گیر اسلام پسند جنرل حمید گُل جو کشمیر ‘ پنجاب اور افغانستان میں عسکریت پسندوں کو پروان چڑھانے کیلئے مشہور ہیں جو آئی ایس آئی کے سابق سربراہ تھے ۔ دماغ میں داخلی طور پر اخراج خون کی وجہ سے فوت ہوگئے ۔ 78سالہ گُل کے دماغ میں کل رات داخلی طور پر خون کا اخراج ہوا تھا ‘ انہیں مری میں مشترکہ فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قراد دیا ۔ اُن کی دختر عظمیٰ گُل نے آج اس کی اطلاع دی ۔حمید گُل 1987ء سے 1989ء آئی ایس آئی کے سربراہ تھے ۔ انہوں نے امریکی حمایت یافتہ افغان جہاد کی تائید کی تھی جو سویت یونین کے خلاف اپنے آخری مراحل میں تھا ۔ وہ افغان جنگ کے بعد بھی آئی ایس آئی کے سربراہ برقرار رہے ۔ وہ کٹر اسلامی نظریات کے حامی کی حیثیت سے مشہور تھے اور انہوں نے کشمیری اور پنجابی عسکریت پسند گروپس کی 80کی دہائی کے اواخر سے 90ء کی دہائی کے اوائل تک تائید کی تھی ۔وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اور سربراہ فوج جنرل راحیل شریف نے ان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ حمید گُل 1958ء میں پاکستانی فوج کے بکتر بند کور میں بھرتی ہوئے تھے ‘ وہ ایک دبابے کے کمانڈر تھے جب کہ 1965ء میں ہندوستان کے ساتھ جنگ ہوئی تھی۔ 1972سے 1976ء تک انہوں نے بٹالین کمانڈر ضیاء الحق کے ماتحت کے طور پر خدمات انجام دی تھیں ۔

TOPPOPULARRECENT