Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / پاکستان کے خفیہ نیوکلیئر شہر کا دعویٰ خیالی: ہندوستان

پاکستان کے خفیہ نیوکلیئر شہر کا دعویٰ خیالی: ہندوستان

سرحد پار دہشت گردی اور انتہا پسندوں کی پشت پناہی سے توجہ ہٹانے کی کوشش

نئی دہلی ۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے خفیہ نیوکلیئر شہر ہونے سے متعلق پاکستان کے استدلال کو محض قیاس آرائی یا خیالی قرار دیا۔ خفیہ نیوکلیئر شہر سے متعلق دعویٰ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہندوستان نے آج کہا کہ خفیہ نیوکلیئر شہر بنانے کا دعویٰ دراصل سرحد پار کی دہشت گردی اور انتہاء پسندوں کو سرپرستی فراہم کرنے جیسے مسائل سے توجہ ہٹانے کا حربہ ہے۔ یہ سراسر بے بنیاد الزامات ہیں۔ ان کا نام نہاد خفیہ شہر ایسا معلوم ہوتا ہیکہ پاکستان کی خام خیالی کا چربہ ہے۔ ہندوستان ہمیشہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے وابستہ ہے۔ یہ نہایت ہی حیران کن بیان ہیکہ ایک ایسا ملک یہ کہہ رہا ہیکہ اس نے نیوکلیئر ہتھیاروں کا خفیہ شہر بنا لیا ہے تو پھر یہ ساری دنیا سے علحدگی اختیار کرنے کا منصوبہ ہے جبکہ ہندوستان نیوکلیئر ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عالمی کوششوں کا حصہ بنا ہوا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سروپ نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ اپنا ایک مختلف اعتبار قائم کیا ہوا ہے۔ لہٰذا پاکستان کا یہ بیان یہ ظاہر کرتا ہیکہ وہ توجہ ہٹانے کے حربہ پر گامزن ہے۔ ان سے جب یہ پوچھا گیا ہیکہ پاکستان  کے وزارت خارجہ کے ترجمان حفیظ ذکریا نے یہ ریمارک کیا ہیکہ ہندوستان ایک خفیہ نیوکلیئر شہر بنا رہا ہے اور جہاں پر نیوکلیئر ہتھیاروں کا ذخیرہ رکھا گیا ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ اس خطہ میں اقتدار کے توازن کو بگاڑنے کی ای کوشش کی ہے۔ پاکستان کے وزیر منصوبہ بندی اور ترقیات احسن اقبال کے تبصرہ سے متعلق سوال پر کہ ہندوستان کے ساتھ امن مذاکرات پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے بعد شروع ہوں گے۔ سروپ نے کہا کہ یہ ہندوستان میں ریاستی انتخابات کا سوال نہیں ہے بلکہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کی سرکاری سرپرستی کا سوال ہے جو امن مذاکرات کے احیاء کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

TOPPOPULARRECENT