Monday , September 25 2017
Home / Top Stories / پاکستان کے خلاف ہندوستان کی 6 وکٹ سے کامیابی

پاکستان کے خلاف ہندوستان کی 6 وکٹ سے کامیابی

India's Virat Kohli celebrates after victory in the World T20 cricket tournament match between India and Pakistan at The Eden Gardens Cricket Stadium in Kolkata on March 19, 2016. / AFP / Prakash SINGH (Photo credit should read PRAKASH SINGH/AFP/Getty Images)

کولکتہ ۔ 19 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ورلڈ 20 میں وراٹ کوہلی کے شاندار مظاہرہ کے بعد ہندوستان کو پاکستان کے خلاف 6 وکٹ سے کامیابی حاصل ہوئی ۔ ایڈن گارڈن میں ہندوستان نے اپنے کٹر حریف پاکستان پر شروع سے ہی برتری برقرار رکھی ۔ بارش کے باعث اوورس کو کم کردیا گیا تھا ۔ پاکستان نے ہندوستان کو میاچ میں جیت 119-5 رنر کا ہدف دیا تھا ۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک 26 ، احمد شہزاد 25 اور عمر اکمل 22 رنز بناکر قابل ذکر رہے ۔ ہندوستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کی کامیابی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ ٹی 20 میچس میں ہندوستان لگاتار کامیابی حاصل کریگا۔ وراٹ کوہلی کو میان آف دی میاچ دیا گیا ۔ ہندوستان کے کھلاڑیوں آشیش نہرا، بمرا، جڈیجہ ، رائنا اور پانڈیا نے ایک ایک وکٹ لی۔

TOPPOPULARRECENT