Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان کے دہرے دھکے کے باوجود انگلینڈ مستحکم

پاکستان کے دہرے دھکے کے باوجود انگلینڈ مستحکم

برمنگھم۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جوروٹ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے سبب انگلینڈ نے ایجبیسٹن میں جاری تیسرے ٹسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان کے ہاتھوں اپنے دو وکٹس سے جلد محرومی کے بعد موقف میں بہتری کی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں لنچ کے وقفہ تک دو وکٹس کے نقصان سے 183 رنز پر تھی۔ اس طرح الیسٹر کک اور الیکس ہیلس کے جلد آؤٹ ہوجانے کے باوجود میزبان ٹیم کو مہمانوں پر 80 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔ جوروٹ جو ایک طویل عرصہ سے کمر میں درد کے مسئلہ سے پریشان ہیں، 25 رنز کے اسکور پر کیچ آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔

TOPPOPULARRECENT