Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / پاکستان کے ساتھ بات چیت معطل نہیں کی گئی : حکومت کا ادعا

پاکستان کے ساتھ بات چیت معطل نہیں کی گئی : حکومت کا ادعا

نئی دہلی 22 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج کہا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کے عمل کو معطل نہیں کیا گیا ہے اور پٹھان کوٹ حملہ کی تحقیقات کیلئے پاکستان کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا دورہ بہت تعمیری رہا ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے پٹھان کوٹ کا دورہ انتہائی تعمیری اور تعاون کے ماحول میںکیا ہے ۔ انہوں نے کہا ک ہم دہشت گردی کی ہر صورت سے نمٹنے میں تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT