Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / پاکستان کے ساتھ بات چیت کو آر ایس ایس کی تائید

پاکستان کے ساتھ بات چیت کو آر ایس ایس کی تائید

جموں۔16مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت کو اشتعال انگیزی کے سامنے گھٹنے نہیںٹیکنا چاہیئے اور پاکستان کے ساتھ اپنے روابط برقرار رکھناچاہیئے ۔ آر ایس ایس نے آج علحدگی پسند کامذاق اڑاتے ہوئے جنہیں یوم پاکستان کی تقریب میں  مدعو کیا گیاہے کہا کہ وہ دہلی میں سفیر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں ۔ وہ اُس ملک کے ساتھ دوستانہ تعلقات نہیں رکھتے ‘ ہمارے پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں ‘ ہمیں چاہیئے کہ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھیں اور احمقوں کے بارے میں پریشان ہونا چھوڑ دیں ۔ آر ایس ایس کے علاقائی سنگھ چالک برائے جموں و کشمیر بریگیڈیئر سوچیت سنگھ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سخت گیر علحدگی پسند قائد سید علی شاہ گیلانی اور آسیہ اندرابی اُن افراد میں شامل ہیں جنہیں پاکستان میں یوم پاکستان تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے جو دہلی میں 23مارچ کو پاکستانی سفارت خانہ میں منائی جائے گی ۔ ان کے علاوہ جے کے ایل ایف کے سربراہ یسین ملک اور اعتدال پسند حُریت کانفرنس کے صدر نشین میر واعظ عمر فاروق کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ آر ایس ایس نے کہا کہ ہمیں اپنا نقطہ نظر پُرزور انداز میں پیش کرنا چاہیئے ‘ انہیں اپنی مرضی کے مطابق عمل کرنے کیلئے چھوڑ دینا چاہیئے ۔ وزیراعظم کے دفتر میں وزیرمملکت جیتندر سنگھ کو بھی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے ۔ تاہم ذرائع کے بموجب اُن کی شرکت کا امکان نہیں ہے ۔ پاکستان نے ہر سال یوم پاکستان تقریب میں شرکت کی علحدگی پسند قائدین کو دعوت دی ہے ۔ حکومت کی نمائندگی پاکستان کے قومی دن کے استقبالیہ میں گذشتہ سال وزیرمملکت برائے خارجہ وی کے سنگھ نے کی تھی ۔ کشمیری حُریت قائدین کی پاکستانی انتظامیہ سے ملاقاتیں ہمیشہ ہندوستان کی برہمی کی وجہ بنی ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT