Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / پاکستان کے ساتھ دوستی کیلئے ہندوستان پابند عہد : صدرجمہوریہ

پاکستان کے ساتھ دوستی کیلئے ہندوستان پابند عہد : صدرجمہوریہ

نئی دہلی ۔ 22 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا کہ ہندوستان اپنے پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ پرامن دوستانہ تعلقات کو برقرار رکھنے کا پابند عہد ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو اس خطہ میں ترقی اور خوشحالی کیلئے ضروری قرار دیتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ برصغیر میں ترقی اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ پڑوسی ملکوں میں خوشگوار تعلقات پیدا ہوں ۔ پاکستانی ہم منصب میمون حسین کو ان کے یوم قومی دن کے موقع پر اپنے پیام میں صدرجمہوریہ نے پاکستانی عوام کو مبارکباد دی ۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان اپنے پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ پرامن دوستانہ اور باہمی تعاون کے تعلقات کو فروغ دینے کا پابند عہد ہے ۔

TOPPOPULARRECENT