Tuesday , October 24 2017
Home / دنیا / پاکستان کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ بے وقت کی راگنی : امریکی دانشور

پاکستان کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ بے وقت کی راگنی : امریکی دانشور

واشنگٹن ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوب ایشیائی دہشت گردی کے موضوع پر ماہر سمجھے جانے والے ایک دانشور نے امریکی قانون سازوں سے کہا کہ امریکہ کا پاکستان سے نیوکلیئر معاہدہ امریکہ کیلئے نہ صرف یہ کہ غیرمنطقی، غیرمناسب وقت، ناعاقبت اندیشی بلکہ غیرمنفعت بخش بھی ثابت ہوگا۔ میرا خیال ہیکہ پاکستان کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ کرکے امریکہ پاکستان کو غلط پیغام دے رہا ہے جیسا کہ ہم نے ماضی میں بھی ایسا کئی بار کیا ہے۔ جان ہاپکنس اسکول آف ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے سینئر ریسرچ پروفیسر ڈینئل مرکی نے یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT