Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / پاکستان کے ساتھ واحد حل طلب مسئلہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی : پی ایم او

پاکستان کے ساتھ واحد حل طلب مسئلہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی : پی ایم او

نئی دہلی 14 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے کشمیر کی آزادی کے تعلق سے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے ریمارکس پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ اب واحد حل طلب مسئلہ صرف مقبوضہ کشمیر کو آزاد کروانا ہے جو فی الحال پاکستان کے غیرقانونی قبضہ میں ہے ۔ دفتر وزیر اعظم کے منسٹر آف اسٹیٹ جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے مسئلہ میں ہمارا موقف واضح ہے ۔ اگر پاکستان کے ساتھ واقعی کوئی حل طلب مسئلہ ہے تو یہ ہے کہ جموںو کشمیر کے اس خطہ کو کس طرح آزاد کروایا جائے جو اب بپی ھاکستان کے غیر قانونی قبضہ میں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے یا پاکستانی حکام جو کچھ کر رہے ہیں وہ در اصل ان کی الجھن اور مایوسی کو ظاہر کرتا ہے جس کا وہ شکار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT