Tuesday , October 17 2017
Home / پاکستان / پاکستان کے ساتھ ہندوستان سے زیادہ دشمنی کا امریکہ پر الزام

پاکستان کے ساتھ ہندوستان سے زیادہ دشمنی کا امریکہ پر الزام

لاہور ۔ 12جون ( سیاست ڈاٹ کام) امریکہ پاکستان کے ساتھ ہندوستان کی دشمنی سے بھی آگے نکل گیا ہے اور چاہتا ہے کہ اس کے نیوکلیئر پروگرام کو نقصان پہنچائے ۔ جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے کہا کہ امریکہ نے بلوچستان میں ڈرون حملہ کر کے افغان طالبان کے سربراہ ملااختر منصور کو ہلاک کردیا ۔ اس کا  مقصد صرف یہ تھا کہ پاکستان کا ردعمل دیکھا جاسکے ۔ درحقیقت امریکہ کا نشانہ پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام ہے اور امریکہ اس کو اسرائیل اور ہندوستان کی مدد سے نقصان پہنچانا چاہتا ہے ۔ حافظ سعید فلاح انسانیت فاؤنڈیشن میں تقریر کررہے تھے جو جماعت الدعوۃ کی ایک ذیلی تنظیم ہے اور جماعت الدعوۃ کے ہیڈ کوارٹرس چاؤگرجی میںقائم ہے ۔ ان کے تبصرہ سے ایک دن قبل پاکستان نے دورہ کنندہ اعلیٰ سطحی امریکی وفد سے ملا منصور کی بلوچستان میں ہلاکت پر اپنا احتجاج درج کروایا تھا ۔ اس کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے اور اس نے پاک ۔ امریکہ تعلقات کو مسنون کردیا ہے ۔ حافظ سعید کے سرپر ایک کروڑ امریکی ڈالر کا انعام ہے ۔ کیونکہ 2008ء کے ممبئی دہشت گرد حملوں میں ملوث ہونے کا ان پر الزام عائد ہے ۔

 

عمران خان کی دھمکی
لندن ۔ /12 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی اپوزیشن تحریک انصاف کے صدرنشین عمران خان نے پنامہ دستاویزات انکشاف کے پس منظر میں وزیراعظم نواز شریف کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کرنے کی دھمکی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کی کم از کم 10 فیصد آبادی کو سڑک پر لے آئیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT