Monday , September 25 2017
Home / عرب دنیا / پاکستان کے شیو مندر میں ہندوئوں کو پوجا کی اجازت

پاکستان کے شیو مندر میں ہندوئوں کو پوجا کی اجازت

پشاور۔24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک عدالت نے ہندوئوں کو ضلع ایبٹ کے ایک شیومندر میں پوجا کی آج اجازت دے دی جہاں 20 سال سے انہیں رسائی نہیں تھی۔ جسٹس عتیق حسین شاہ کی قیادت میں پشاور ہائی کورٹ کی ایک بنچ نے دستور کی دفعہ 20 کے تحت خیبر پختون خواہ کی شیوجی  مندر میں ہندوئوں کو پوجا کی یہ اجازت دی ہے۔ جائیداد کے تنازعہ کے سبب اس مندر میں ہر قسم کی مذہبی سرگرمی کو بند کردیا گیا تھا۔ لیکن 2013ء میں ہندوئوں کی ایک غیر سرکاری تنظیم نے پشاور ہائی کورٹ کے ایبٹ آباد بنچ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اس جائیداد کو اس کے قانونی ساکھ سے پٹہ کے ذریعہ خریدا تھا۔ درخواست گزار نے کہا تھا کہ برصغیر کی تقسیم کے بعد سے یہ غیر سرکاری تنظیم اس مندر کے امور کی دیکھ بھال کرتی رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT