Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / پاکستان کے قومی دن پر مودی کی شریف کو مبارکباد، اکبر کی شرکت

پاکستان کے قومی دن پر مودی کی شریف کو مبارکباد، اکبر کی شرکت

نئی دہلی ۔ /23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو پاکستان کے قومی دن پر مبارکباد پیش کی اور دہشت و تشدد سے پاک ماحول میں اچھے پڑوسیوں کی طرح رہنے کی خواہش ظاہر کی ۔ ہندوستان میں پاکستانی سفارت خانہ میں یوم پاکستان تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں ہندوستان کی نمائندگی مرکزی وزیر مملکت برائے خارجہ ایم جے اکبر نے کی ۔ اس تقریب میں کشمیر کے حریت قائدین مختلف ممالک کے سفیروں اور کانگریس کے سینئر قائد منی شنکر ایئر نے بھی شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT